- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت فراہم کرنے کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
ثاقب نثار قوم کو ڈیم کے نام پر بیوقوف بناکر چلے گئے، مسلم لیگ (ن)
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار قوم کو ڈیم کے نام پر بے وقوف بنا گئے لہذا ان پیسوں کی وصولی سابق چیف جسٹس سے کرنی چاہیے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں (ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہر روز ایوان میں وزیر نامناسب باتیں کرتے ہیں، گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، ملکی معیشت پر ہفتہ اور اتوار کو بھی اجلاس بلانا چاہیے، عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ حکومت معاشی طور پر ظلم کررہی ہے۔
سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنے ارکان کو کہا اتنا جھوٹ بولو کہ عوام کو سچ نظر آئے، وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ ہر مسئلے کی وجہ گزشتہ حکومت پر ڈال دیں، وزیراعظم کی انا ہمالیہ سے بھی اونچی ہے، وزیراعظم کی میڈیا ٹیم سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہے، عمران خان کی حکومت کی عمارت صرف جھوٹ پر کھڑی ہے۔
اس موقع پر رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کےدھوکے میں اس حکومت کومسلط کیاگیا، نئے پاکستان کی فلم میں جنت کا وعدہ کرکےعوام کو جہنم میں دھکیلا گیا ہے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، یہ لوگ تو خرچے گھٹانے آئے تھے، بتایا جائے تین ماہ میں 100 ارب کا گھاٹا کیوں ہوا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے بغیر چندہ مانگے 122 ارب روپے خرچ کرکے ڈیم کی زمین خریدی، 13 ارب روپے خرچ کرکے 9 ارب روپے اکھٹے کیے گئے، ڈیم کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر ڈاکہ ڈال کر پیسہ اکھٹا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مطالبہ کرتا ہوں کہ سابق چیف جسٹس قوم کے سامنے پیش ہوں، بابائے ڈیم قوم کو ڈیم کے نام پر بھی بے وقوف بنا گئے، جب تک آپ کے پاس 8 ارب ڈالر نہیں ہوں گے کوئی ٹھیکیدار اپنی بڈ جمع نہیں کرائے گا، ان پیسوں کی وصولی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے کرنی چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔