سلمان بٹ نے یو اے ای میں لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا

میاں اصغر سلیمی  جمعرات 21 فروری 2019
سلمان بٹ کو محمد حفیظ کے ان فٹ ہونے کے بعد لاہور قلندرز میں شامل کیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

سلمان بٹ کو محمد حفیظ کے ان فٹ ہونے کے بعد لاہور قلندرز میں شامل کیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

 لاہور: قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی سلمان بٹ نے یو اے ای لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا ہے۔

سلمان بٹ نے متحدہ عرب امارات میں لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق انہوں نے ٹیم کا حصہ بننے کے بعد باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز بھی کر دیا ہے، یو اے ای روانگی سے قبل بھی سلمان بٹ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بھر پور ٹریننگ کی تھی۔

سلمان بٹ کو محمد حفیظ کے ان فٹ ہونے کے بعد لاہور قلندرز کا حصہ بنایا گیا تھا، لاہور قلندر پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا اگلا میچ 22 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ تنازعہ کی وجہ سے سلمان بٹ پر گزشتہ 8 سال سے قومی ٹیم کے دروازے بند ہیں تاہم اب وہ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔