ہانگ کانگ سکسز: دفاعی چیمپئن پاکستان ٹرافی کی دوڑ سے باہر، پلیٹ فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ٹیم نے پلیٹ سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کو 6 وکٹوں سے شکست دی


اسپورٹس ڈیسک October 31, 2026

ہانگ کانگ سکسز میں دفاعی چیمپئن پاکستان مین ایونٹ سے باہر ہوگیا تاہم پلیٹ فائنل میں پہنچ گیا۔

مونگ کوک میں جاری ایونٹ میں آج کھیلے گئے گروپ سی کے آخری میچ میں یو اے ای نے بھارت کو 6 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر گروپ میں ٹاپ کیا۔

یو اے ای نے گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ایونٹ کے مین سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

پاکستان ٹیم گروپ میں دوسری پوزیشن پر رہتے ہوئے پلیٹ سیمی فائنل میں پہنچی جہاں اس نے ہانگ کانگ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

پلیٹ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ عمان سے ہوگا۔