سہ ملکی سیریز: پاکستان اور سری لنکا آج فائنل میں مدمقابل آئیں گے

پاکستان ٹیم کو ایونٹ کے 4 میچز میں سے صرف ایک میں سری لنکا کے ہاتھوں ہی شکست ہوئی ہے


اسپورٹس ڈیسک October 31, 2026

پاکستان اور سری لنکا آج سہ ملکی سیریز کے فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دونوں ٹیمیں اپنے اپنے آخری میچز میں شکست کے بعد اب ٹرافی جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

پاکستان ٹیم کو ایونٹ کے 4 میچز میں سے صرف ایک میں سری لنکا کے ہاتھوں ہی شکست ہوئی ہے۔

دوسری جانب سری لنکا نے بھی تین میچز میں فتح حاصل کی جبکہ آخری میچ میں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔