محمد بن سلمان نے’’پاک بھارت جامع مذاکرات‘‘ بھارت سعودی مشترکہ اعلامیے کاحصہ بنوادیا

ویب ڈیسک  جمعرات 21 فروری 2019
بھارت سعودی عرب مشترکہ اعلامیہ میں پاک بھارت جامع مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، فوٹو: فائل

بھارت سعودی عرب مشترکہ اعلامیہ میں پاک بھارت جامع مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، فوٹو: فائل

دنئی دلی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان نے’’پاک بھارت جامع مذاکرات‘‘ کو  بھارت سعودی مشترکہ اعلامیے کاحصہ بنوا دیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ بھارت کے حوالے سے مشترکہ  اعلامیہ جاری کردیا جس میں پاک بھارت جامع مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے جب کہ علاقائی استحکام اورپڑوسیوں کےاچھے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار پاکستان کے خلاف حمایت حاصل کرنے میں ناکام

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی کیلیےدرکارماحول قائم ہوناچاہیے، اعلامیہ میں کہا گیا کہ  انتہا پسندی اوردہشت گردی کاعفریت تمام اقوام اورمعاشروں کیلیے خطرہ ہے جب کہ  دہشت گردی کےعفریت کو کسی ایک نسل، مذہب یا ثقافت سے منسلک کرنے کی ہرکوشش مسترد کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔