فوڈ پوائزننگ سے ہلاکتوں کی تحقیقات جاری ابتدائی رپورٹ تیار

ڈیڑھ سالہ عبدالعلی تو بریانی نہیں کھاسکتا اس کا انتقال کیسے ہوگیا، پولیس


Staff Reporter February 23, 2019
لگتاہے بچوں، والدہ اور پھوپھی نے جوس اور چپس کھائے جس سے حالت غیر ہوئی۔ فوٹو: فائل

مضر صحت کھانا، چپس اور جوس پینے سے ہلاک ہونے کے واقعے کی فوڈ اتھارٹی اور پولیس نے ابتدائی رپورٹ تیارکرلی۔

پولیس حکام کے مطابق ڈیڑھ سالہ عبدالعلی تو بریانی نہیں کھاسکتا تو اس کا انتقال کیسے ہوگیا لگتاہے کہ بچوں، ان کی والدہ اور پھوپھی نے جوس اور چپس کھائے جس سے ان کی حالت غیر ہوئی بریانی تو فیصل زمان نے بھی کھائی تھی مگر اس کی حالت بالکل صحیح ہے، اس سلسلے میں ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ حب میں جو کچھ بھی مذکورہ خاندان اور خصوصاً بچوں نے کھایا تھا اس کے نمونے مل سکیں تاکہ حقائق واضح ہوسکیں۔