سینئر ٹی وی اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 2 سال بیت گئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 فروری 2019
فاروق ضمیر نے فنی کیرئیر کا آغاز 90 کی دہائی  سے کیا فوٹوفائل

فاروق ضمیر نے فنی کیرئیر کا آغاز 90 کی دہائی سے کیا فوٹوفائل

کراچی: سینئر ٹی وی اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے دوسال بیت گئے۔

فاروق ضمیر 1941 کو پیدا ہوئے انہوں نے گورنمنٹ کالج سے آرکیالوجی میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی، دوران تعلیم ہی ان کا رجحان اداکاری کی طرف ہوگیا تھا۔

فاروق ضمیر نے فنی کیرئیر کا آغاز 90 کی دہائی سے کیا اور کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جس میں ’’رانی‘‘، ’’گڑیا‘‘،’’سراغ زندگی‘‘، ’’کاغذ کی ناؤ‘‘ سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں۔

اداکاری کے شعبے میں وہ ایک خاص حیثیت رکھتے تھے، کرداروں سے ان کی مطابقت اور مکالمہ نگاری ناظرین کو اپنی جانب کھینچ لیتی تھی، وہ ایک رجحان ساز شخصیت کے مالک تھے۔

فاروق ضمیر کی بے پناہ فنی صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا۔ وہ 23 فروری 2017 کو خالق حقیقی سے جاملے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔