پلوامہ واقعے پر بھارت قابل عمل معلومات فراہم کرے تو فوری کارروائی کرینگے وزیراعظم

بھارت میں انتخابات کی وجہ سے امن کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے، عمران خان


ویب ڈیسک February 24, 2019
نریندرمودی کوچاہیے کہ وہ امن کو ایک اور موقع دیں، وزیراعظم، فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعے سے متعلق بھارت قابل عمل معلومات فراہم کرے تو فوری کارروائی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ پلوامہ واقعے پر بھارت قابل عمل معلومات فراہم کرے تو فوری کارروائی کریں گے، بھارت میں انتخابات کی وجہ سےامن کوخطرے میں ڈالاجارہاہے لیکن ہم کسی بھی دہشت گرد واقعے کوامن کی ششوں کو ناکام بنانے کی اجازت نہیں دیں گے جب کہ نریندرمودی کوچاہیے کہ وہ امن کو ایک اور موقع دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پلواما حملے کے بعد مذاکرات کا راستہ بند اب کارروائی کا وقت ہے، مودی کی بڑھک

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2015میں مودی سےملاقات میں غربت کے خاتمے کو ترجیح دینےپراتفاق ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز نریندرا مودی کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کا وزیراعظم بننے کے بعد کہنا تھا کہ دونوٓں ممالک نے بہت لڑلیا، اب ہمیں غربت اورجہالت کے خلاف لڑنا ہوگا۔

14فروری کو پلوامہ حملے میں 44 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت اوراس کے میڈیا نے خطے میں جنگ کا ماحول پیدا کررکھا ہے جب کہ بھارت نے روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعے کا الزام پر پاکستان پر عائد کیا تاہم پاکستان نے دوٹوک مؤقف اختیارکرتے ہوئے کہا کہ بھارت ثبوت فراہم کرے ہم کارروائی کے لیے تیار ہیں۔