وزیر خارجہ کا بھارت کو او آئی سی اجلاس میں مدعو کرنے پر شدید احتجاج

بھارت کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی انتہائی قابل مذمت ہے، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک February 26, 2019
بھارت کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی انتہائی قابل مذمت ہے، شاہ محمود قریشی . فوٹو : فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل کو ٹیلی فون کرکے بھارت کو اجلاس میں مدعو کرنے پر شدید احتجاج کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے بھارت کو اجلاس میں مدعو کرنے پر شدید احتجاج کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی انتہائی قابل مذمت ہے، بھارت پاکستان میں دراندازی کر رہا ہے، نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، ان حالات میں بھارت کو او آئی سی کے اجلاس میں مدعو کرنا ہمیں کسی صورت گوارا نہیں۔



یہ بھی پڑھیں : اسلامی تعاون تنظیم اجلاس میں بھارت کی شرکت پر تنقید

واضح رہے کہ سینیٹ اجلاس کے دوران سیاسی جماعتوں کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کو شرکت کی دعوت پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ (او آئی سی) کے بانی رکن پر بھارت نے کھلم کھلا حملہ کیا ہے، او آئی سی کو چاہیے کہ وہ بھارت کو پاکستان پر حملے کی وجہ سے دعوت واپس لے۔