- زین آفندی قتل کیس میں پانچ افغان ڈاکو گرفتار
- سعودی عرب میں سزائے موت پر عمل درآمد میں ڈرامائی کمی
- حکومت کو عالمی سطح پر ایک اور دھچکا، ڈبلیو ٹی او کا یو اے ای کے حق میں فیصلہ
- پشاور کی ننھی زینب 100 دن گزر جانے کے بعد بھی بازیاب نہ ہوسکی
- چینی انجینئر کو اغوا کرنے والا دہشت گرد گرفتار
- مسلسل تین ماہ شکاگو ایئرپورٹ پر رہنے والا شخص گرفتار
- کراچی فائربریگیڈ کا ہیلپ لائن نمبر خراب ، شہری ہنگامی حالات میں رابطے سے محروم
- واشنگٹن میں سیکیورٹی الرٹ جاری، جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں معطل
- بلوچستان میں شدید سردی؛ درجہ حرارت منفی 4 تک جانے كا امكان
- کراچی میں گیس بحران کی شدت بڑھنے سے معمولات زندگی شدید متاثر
- پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی گئی
- وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی صوبوں کو مہنگائی پر قابو پانے کیلیے اقدامات کی ہدایت
- تائیوان کے معاملے پر امریکا باز نہ آیا تو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، چین
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اُڑان جاری
- عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ
- یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کو برطرف اور بورڈ تحلیل کردیا گیا
- حکومت کا پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس میں جانبداری نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان
- وزیراعظم کا براڈ شیٹ کیس عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
- افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 8 اہلکار ہلاک
آزاد ہوتا تو خود جے ایف تھنڈر اڑا کر دشمن کے طیارے گراتا، نواز شریف

پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے، سابق وزیراعظم فوٹو:فائل
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر وہ آج آزاد ہوتے تو خود جے ایف تھنڈر اڑا کر دشمن کے طیارے گراتے۔
کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے لیگی کارکنوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان نور ہے اور نور کو زوال نہیں ہے، پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے، اگر آج باہر ہوتا اور طیارہ اڑانا ہوتا خود جے ایف 17 تھنڈر اڑا کر دشمن کے طیارے گراتا۔
نواز شریف نے اس موقع پر لاہور میں صفائی ستھرائی کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کچرے کا ڈھیر بن گیا ہے اور لوگ شہباز شریف کی حکمرانی کو یاد کررہے ہیں۔
ملاقات میں لیگی کارکن نے نواز شریف کو ان کی تعریف پر مشتمل شعر سناتے ہوئے کہا کہ جب زمیں بھر کے شراروں سے الجھتا ہے کوئی، بحر ظلمات کے دھاروں سے الجھتا ہے کوئی، ظلم کے راج دلاروں سے الجھتا ہے کوئی، ایسے جی دار کو نواز شریف کہتے ہیں۔
علاوہ ازیں ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نواز شریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے لئے ان کا خون بھی حاضر ہے اور ہر خدمت کے لئے تیار ہوں۔
نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں پاکستان کو جوہری قوت بنانے کی توفیق دی اور اپنے شاہینوں کو جے ایف تھنڈر 17 کا تحفہ دینے پر فخر ہے، فوج اور عوام اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھتے اور شہادت کے جذبے سے لیس ہیں، خون بہنے سے پہلے میز پر بیٹھنا دانشمندی ہے بعد میں نہیں، جو وار کرے گا، سخت پچھتائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔