مودی نے بھارتی فضائیہ کی ناکامی کا اعتراف کرلیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 مارچ 2019
مجھے دکھ ہوتا ہے جب ہمارے اپنے ہی لوگ ہماری فوج کا مذاق اڑاتے ہیں (فوٹو: فائل)

مجھے دکھ ہوتا ہے جب ہمارے اپنے ہی لوگ ہماری فوج کا مذاق اڑاتے ہیں (فوٹو: فائل)

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس رافیل طیارے ہوتے تو نتائج کچھ اور ہوتے لیکن سیاست کی وجہ سے بھارت کا نقصان ہوا۔

نئی دلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے دکھ ہوتا ہے جب اپنے ہی لوگ ہماری فوج کا مذاق اڑاتے ہیں، کچھ پارٹیاں اس معاملے پر سیاست کررہی ہیں ان کے بیان اور آرٹیکل کو بھارت کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے ایسے لوگ بھارت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، کیا آپ لوگوں کو ہماری فوج کی باتوں پر یقین ہے یا نہیں؟ بھارت کو کمزور کرنا بند کردیں۔

بھارتی وزیر اعظم نے اپنی فضائیہ کی کمزوری اور ملکی نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آج رافیل طیاروں کی کمی بھارت نے محسوس کی اگر رافیل طیارے ہوتے تو نتائج کچھ اور ہوتے لیکن سیاست کی وجہ سے بھارت کا بڑا نقصان ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔