بھارتی انتہا پسندوں کی شعیب ملک کو بھارت میں داخل ہونے پر دھمکی

میاں اصغر سلیمی  اتوار 3 مارچ 2019
ثانیہ مرزا کو ریاست تلنگانہ کی برانڈ ایمبیسڈر کے عہدے سے ہٹایا جائے، بی جے پی رکن کا مطالبہ

ثانیہ مرزا کو ریاست تلنگانہ کی برانڈ ایمبیسڈر کے عہدے سے ہٹایا جائے، بی جے پی رکن کا مطالبہ

ورلڈ کپ میں پاکستان کو باہر نکالنے میں ناکامی کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی کرکٹرز کو نشانے پر رکھ لیا۔

حکمران جماعت بی جے پی کے ریاست تلنگانہ سے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے بھارتی چینل سے بات چیت میں کہا کہ شعیب ملک نے ہمارا پاکستان زندہ باد کا ٹویٹ کیا جس سے من کو تکلیف ہوئی اس لیے ایسے شخص کو تلنگانہ اور حیدر آباد میں نہیں آنے دیں گے۔

راجہ سنگھ نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ تلنگانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ثانیہ مرزا کو ریاست کی برانڈ ایمبیسڈر کے عہدے سے ہٹایا جائے، جب ثانیہ مرزا کے شوہر ’ ہمارا پاکستان زندہ باد‘ کا ٹویٹ کرسکتا ہے تو یہ تو ہمارے دیس کی بیٹی ہے ، یہ کم از کم بھارت زندہ باد کا ٹویٹ تو کرہی سکتی ہے، اسے ہم تلنگانہ ریاست کا برانڈ ایمبیسڈر نہیں رہنے دیں گے ، اسے ہم ہمارے پیسے سے موج مستی نہیں کرنے دیں گے، ہم نہیں چاہیں گے کہ ہمارے پیسے کسی پاکستانی بہو پر خرچ ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔