آسٹریلیا سے سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ کا سلیکٹرکو بھی یواے ای بھیجنے پرغور

سیریز کے دوران سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن کو یو اے ای بھیجنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔


Sports Reporter August 25, 2012
سیریز کے دوران سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن کو یو اے ای بھیجنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ۔فوٹو: فائل

پی سی بی حکام آسٹریلیا کے خلاف یواے ای سیریز دیکھنے کے لیے ایک سلیکٹر کو بھیجنے پر غور کررہے ہیں، سلیکٹر کو ٹور سلیکشن کمیٹی کی معاونت کرنے کے ساتھ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے تاہم کوچ، منیجر اور کپتان پر مشتمل ٹور سلیکشن پلیئنگ الیون کا انتخاب کرنے میں بدستور بااختیار رہے گی۔

باخبر ذرائع سے نمائندہ ''ایکسپریس'' کو معلوم ہوا ہے کہ سیریز کے دوران سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن کو یو اے ای بھیجنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس پر فیصلہ پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف کرینگے۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ سابق چیئرمین اعجاز بٹ کے دور میں بھی سلیکٹرز باری باری مختلف سیریزوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنے اور ٹور سلیکشن کمیٹی کی معاونت کرنے بیرون ملک جاتے رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اگر کوئی سلیکٹر سیریز کے دوران گیا تو اسکا رول ٹور سلیکشن کمیٹی کو کسی کھلاڑی کے انتخاب کرنے یا ڈراپ کرنے کے بارے میں مشورہ دینے کی حد تک محدود رہیگا۔سیریز کے دوران سلیکٹر ہر کھلاڑی کی کارکردگی رپورٹ بھی تیار کریگا۔