کرتار پورراہداری پر پاکستانی وفد کا بھارت جانا مثبت ہمسائیگی کی طرف قدم ہے دفترخارجہ

ہم مثبت پیغام کے ساتھ جارہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ بھارت بھی آگے قدم بڑھائے گا، ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک March 13, 2019
پاکستانی وفد کا جانا وزیراعظم کے کرتارپور وژن اور کرتارپور اسپرٹ کا عکاس ہے، ڈاکٹرفیصل۔ فوٹو:فائل     

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری پر پاکستان وفد کا جانا بھارت سے مثبت ہمسائیگی کی طرف قدم ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری پر پاکستان وفد کا جانا بھارت سے مثبت ہمسائیگی کی طرف پہلا قدم ہے، اور پاکستانی وفد کا جانا وزیراعظم عمران خان کے کرتارپور وژن اور کرتارپور اسپرٹ کا عکاس ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت کا پاکستانی صحافیوں کو ویزا جاری کرنے سے انکار

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے دہلی جانا تھا لیکن بھارتی حکومت کی درخواست پر واہگہ اٹاری پر مذاکرات ہورہے ہیں، کل ہونے والی ملاقات کرتارپور پر ہونے والی ملاقاتوں کا پہلا سلسلہ ہوگی، پاکستان کاُوفد جامع ہے جس میں تکینکی اور سول، دونوں کی نمائندگی ہے، ہم ایک مثبت پیغام کے ساتھ جارہے ہیں، امید کرتے ہیں کہ بھارت بھی آگے قدم بڑھائے گا۔