ابرِ رحمت برسنے سے سہانا موسم شہری جھوم اٹھے

جناح ٹرمینل پربارش 3.4ملی میٹر ،لانڈھی میں2.5ملی میٹر،پہلوان گوٹھ2.2 بارش ہوئی،آج مزید بونداباندی کا امکان


Staff Reporter March 14, 2019
جناح ٹرمینل پربارش 3.4ملی میٹر ،لانڈھی میں2.5ملی میٹر،پہلوان گوٹھ2.2 بارش ہوئی،آج مزید بونداباندی کا امکان۔ فوٹو : پی پی آئی

UNITED NATIONS: محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں مطلع جزوی اورمکمل ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم بدھ کی دوپہر شہر کے مختلف علاقوں میں غیر متوقع ہلکی بارش اور بونداباندی ہوئی۔

چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق شہر کے چند علاقوں میں ہونے والی بارش سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے ہوئی،جس کو زیادہ تقویت شہر کی بالائی فضاؤں سے گذرنے والے مغربی سسٹم کی وجہ سے ملی۔

عبدالرشید کے مطابق شہر میں مذید بارش کا امکان موجود نہیں ہے،ایک اسپیل تھا جوکہ گذرگیا، تاہم مطلع ابرآلودہونے کی وجہ سے بونداباندی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو سب سے زیادہ بارش سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے شہر میں بارش جناح ٹرمینل پر 3.4ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ لانڈھی میں 2.5ملی میٹر،پہلوان گوٹھ2.2 اور ماڈل کالونی 2ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،گلستان جوہر،ناظم آبادپاپوش ،سرجانی اور نارتھ ناظم آباد میں ہونے والی بارش ملی میٹر کے مقررکردہ پیمانے سے کم ریکارڈہوئی، اچانک ہونے والی بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوا وہیں شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17اورزیادہ سے زیادہ 29.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 69اور شام کے وقت 35فیصد ریکارڈ ہوا،شہر میں دومختلف سمتوں شمال مشرق اور جنوب مغربی ہوائیں چلیں،جس کی رفتار 10اور 18کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا مذید کہناہے کہ اگلے 24گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔