نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے مریم نواز

نوازشریف کے سینے اور بازو میں مسلسل درد ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک March 14, 2019
والد صاحب کے سینے اور بازو میں مسلسل درد ہے، مریم نواز۔ فوٹوفائل

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت خراب ہے، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت اچھی نہیں ہے، ان کے سینے اور بازو میں مسلسل درد ہے، عوام نوازشریف کی جلد صحت یابی کےلئے خصوصی دعا کریں۔