- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
بڑے بڑے چور اور ڈاکو خطرے میں ہیں اب نہ کوئی ڈیل ہوگی نہ ہی این آر او، وزیراعظم
باجوڑ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بڑے بڑے چور اور ڈاکو خطرے میں ہیں لیکن اب نہ کوئی ڈیل ہوگی نہ ہی این آر او ملے گا۔
باجوڑ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت میں الیکشن کے انعقاد تک سب کو چوکنا رہنا ہے، ہوسکتا ہے کہ اگلے 30 دنوں میں الیکشن کی وجہ سے بھارت ہمارے خلاف کوئی کارروائی کرے، اس لیے قوم اور مسلح افواج کے ساتھ ساتھ قبائلیوں کو بھی چوکنا رہنا ہے، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہندوستان میں حکمران جماعت نفرتیں پھیلا کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم جنگ نہیں امن چاہتی ہے لیکن ہماری امن کی پالیسی کو کبھی کوئی کمزوری نہ سمجھے، ہندوستان سے کہا ہے کہ جنگ کے بجائے تجارت کریں اور کشمیر کا مسئلہ بات چیت سے حل کریں، میں کشمیریوں کو ان کی جدوجہدِ آزادی اور دلیری پرانہیں سلام پیش کرتا ہوں، امن و خوشحالی کے لیے مودی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، افغانستان میں طالبان اور امریکا کے مذاکرات جاری ہے جس سے وہاں امن کی امید ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کبھی کسی کرپٹ، عوام کا پیسہ لوٹنے والے اور منی لانڈرنگ کرنے والوں سے ڈیل نہیں کروں گا، ملک نے دو این آر او کی بہت بڑی قیمت ادا کی ہے، مشرف نے ایک این آر او نواز شریف کو دیا اور دوسرا زرداری کو دیا، اب جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ بڑے بڑے ڈاکو اور لیٹرے خطرے میں ہیں، قوم کا پیسہ لوٹنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، کسی کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔