- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں گاڑی پر فائرنگ، چار کسٹم اہلکار اور ایک بچی جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو نکال دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایرانی صدر کا دورہِ پاکستان اسرائیل کے پس منظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار
- کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے، وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
- دبئی میں بارشیں؛ قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے
- فیض آباد دھرنا معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
اسلاموفوبیا بہت خوفناک ہے؛ ہالی ووڈ اداکاروں کا شہید مسلمانوں سے اظہار یکجہتی
نیویارک: جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سفید فام عیسائی دہشتگرد کی جانب سے نماز جمعہ کے دوران مسلمانوں پر فائرنگ کرکے 50 بے گناہ و معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کررکھ دیاہے۔ مسلمانوں کے قتل عام پر پوری دنیا اشکبار ہے جب کہ ہالی ووڈ فنکاروں نے بھی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شوبز و کرکٹ ستارے بھی نیوزی لینڈ میں معصوم نمازیوں کی شہادت پر اشکبار
امریکن گلوکارہ ہیلسے نے دہشتگردی کے اس واقعے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کرائسٹ چرچ میں رہنے والی مسلم کمیونٹی اور دنیا بھر میں موجود مسلمانوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوچ نہیں سکتی کہ کیسے کوئی انسان عبادت کی جگہ پر ایسا کرسکتاہے، میرا دل اور دنیا بھر کا دل آپ لوگوں کے ساتھ ہے میں امید کروں گی کہ اب ہم لوگ اپنے مسلم پڑوسیوں کے ساتھ مزید اچھی طرح اور رحمدلی سے پیش آئیں گے۔ ہیلسے نے کہا اسلاموفوبیا(اسلام سے نفرت یا اسلام مخالف جذبات) کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا، یہ بہت خوفناک ہے، ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ہیلسے نے اپنے تمام مسلمان چاہنے والوں کو کہا اگر آپ اس وقت اکیلا محسوس کررہے ہیں تو میں آپ کو کہنا چاہوں گی کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔
https://twitter.com/halsey/status/1106585199096168448
نامور امریکی ماڈل اور ٹی وی پرسنالٹی کائیلی جینر نے بھی انسٹاگرام پر نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہونےو الے دہشتگردی کے اس واقعے نے میرا دل توڑ دیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے شہیدوں کے اہل خانہ اور پوری مسلم کمیونٹی کے لیے صبر کی دعا کی۔
امریکن گلوکار، کمپوزر، پروڈیوسر اور اداکار جون لیجنڈ نے بھی سوشل میڈیا پر کرائسٹ چرچ واقعے کو خوفناک قراردیتے ہوئے کہا کہ یہاں اور بیرون ممالک یہ سفید فاموں کی برتری کی دہشتگردانہ تحریک تباہ کن ہے ہمیں اس کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
The killings in New Zealand are so horrific and heartbreaking. This white supremacist terrorist movement is so destructive here and abroad. We need to unite against it.
— John Legend (@johnlegend) March 15, 2019
ہالی وود کے لیجنڈ اداکار آرنلڈ شواز نیگر نے کرائسٹ چرچ شہداسے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا میرا دل متاثرین ، اہل خانہ اور نیوزی لینڈ کی عوام کےساتھ ہے، یہ دہشتگردی کی خوفناک اور بدترین کارروائی تھی تاہم میں اور پوری دنیا آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
My heart goes out to the victims, their families, and the people of New Zealand. This is a horrific act of terror but please know that the world stands with you. I stand with you.
— Arnold (@Schwarzenegger) March 15, 2019
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔