کرائسٹ چرچ دہشت گردی پر ملک بھر میں یوم سوگ، قومی پرچم سرنگوں

ویب ڈیسک  پير 18 مارچ 2019
15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں انتہا پسند سفید فام عیسائی نے 50 افراد کو شہید کردیا تھا فوٹو: اے ایف پی

15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں انتہا پسند سفید فام عیسائی نے 50 افراد کو شہید کردیا تھا فوٹو: اے ایف پی

 اسلام آباد: کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملے اور اس میں مسلمانوں کے جانی نقصان پر پاکستان میں آج یوم سوگ منایا جارہا ہے اور قومی پرچم سرنگوں ہے۔

کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملوں کے خلاف ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے۔ سرکاری، نیم سرکاری اور دیگر اہم عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ کئی شہروں میں عدالتی کارروائیاں بھی معطل کردی گئی ہیں، اس کے علاوہ مذہبی و سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے تعزیتی ریفرنسز اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں انتہا پسند سفید فام عیسائی دہشت گرد نے فائرنگ کر کے 9 پاکستانیوں سمیت 50 افراد کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا تھا۔ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس سانحے پر ملک بھر میں سرکاری طر پر یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔