- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 دہشت گرد ہلاک
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
سانحہ نیوزی لینڈ نے دنیا کو پاکستان کے مسائل سے آگاہ کردیا، چیئرمین پی سی بی
کراچی: چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ سانحہ نیوزی لینڈ نے دنیا کی آنکھیں کھول دیں اور پوری دنیا کو پاکستان کے مسائل سے آگاہ کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسانی مانی کا کہنا تھا کہ کراچی میں پی ایس ایل کے 8 میچزکرانے میں کامیاب رہے، مشکل حالات میں کراچی میں میچ کروانا ہماری کامیابی ہے، پی ایس ایل کا اگلا ایڈیشن پاکستان ہی میں ہوگا جس کے لیے نئے میدان بنائیں گے اور 4 سے 5 شہروں میں میچز کروائیں گے امید ہے کراچی جیسا پیار ہر جگہ سے ملے گا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کی حالت بہتر بنائیں گے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو مزید بہتر بنائیں گے اور آزاد کشمیر میں بھی پی ایس ایل میچ کرائیں گے جب کہ پی ایس ایل 4 کی اختتامی تقریب کو مختصر کیا گیا، سانحہ نیوزی لینڈ نے دنیا کی آنکھیں کھول دیں اور پوری دنیا کو پاکستان کے مسائل سے آگاہ کردیا، کرکٹ کونہیں رکنا چاہیئے، دہشت گردی کی وجہ سے کرکٹ روکتے ہیں تودہشتگردوں کی جیت ہوگی۔
احسان مانی نے کہا کہ غیر ملکی کرکٹ بورڈز کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے لیے غیر ملکی سیکیورٹی ماہرین کو آبزرویشن کے لیے بلایا، سری لنکا کو بھی اپنا سیکیورٹی ماہر بھیجنے کے لیے کہا ہے، ہم نے بھر پور معیاری سیکوریٹی کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ پی ایس ایل کے دوران غیر ملکی سیکیورٹی اہلکار بہت مطمئن اور خوش نظر آئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شکر گزار ہیں۔
کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے انٹرنیشنل پلیئرز پر پی ایس ایل میں نہ کھیلنے کی شرط لگائی تو آئی سی سی کے پاس جائیں گے، امید ہے کہ کھیل میں سیاست نہیں لائی جائے گی جب کہ میڈیا پارٹنر کے آخری وقت میں انکار پر کاروائی پر غور کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔