- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
سافٹ ڈرنکس کا بے تحاشا استعمال، ناگہانی موت کا پیغام، تحقیق
ہارورڈ: ہر روز ایک سے زائد سافٹ ڈرنکس پینے والے افراد ہوجائیں خبردار کہ یہ عادت ان کے لیے وقت سے پہلے جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔
جرنل سرکولیشن میں 18 مارچ کو ایک رپورٹ شائع ہوئی جس کے مطابق ماہرین نے 30 سال تک 80 ہزار سے زائد مردوں اور 37 ہزار خواتین کا جائزہ لیا۔ اس میں ہر چار سال بعد ماہرین نے لوگوں سے ان کی غذائی عادات اور دیگر تفصیلات پر سوال نامے بھروائے۔ ان میں ایک سوال سافٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس اور فوری توانائی پہنچانے والی اسپورٹس ڈرنکس کے بارے میں بھی تھا۔
اس سروے سے معلوم ہوا کہ جن خواتین اور حضرات نے اس عرصے میں دو سے 6 سافٹ ڈرنکس فی ہفتہ پی تھیں ان میں ایک ماہ میں ایک سافٹ ڈرنک پینے والوں کے مقابلے میں قبل ازوقت موت کا خطرہ 6 فیصد تک زیادہ دیکھا گیا۔ دوسری جانب روزانہ ایک یا دو سافٹ ڈرنک پینے والوں میں یہ خطرہ 14 فیصد تک زیادہ دیکھا گیا۔ ماہرین نے اس سروے میں تمباکو نوشی، شراب نوشی، موٹاپے اور ورزش نہ کرنے جیسے عوامل کو بھی شامل کیا ہے۔
تحقیق کی مرکزی مصنفہ اور ہارورڈ یونیورسٹی کی سائنس داں وسانتی ملِک نے کہا کہ ان کا مشورہ ہے کہ لوگ فوری طور پر سافٹ ڈرنکس کا استعمال ترک کرکے اسے پانی سے تبدیل کردیں تاکہ ان کی زندگی بہتر اور طویل ہوسکے۔ ان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نہ صرف امریکی نوجوانوں بلکہ ترقی پذیر ممالک میں بھی سافٹ ڈرنک کے استعمال کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
قبل ازیں ماہرین بتاچکے ہیں کہ سافٹ ڈرنک کا استعمال ذیابیطس، دل کے امراض اور فالج کی وجہ بن سکتا ہے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ سافٹ ڈرنکس کا بے تحاشا استعمال آپ کی حیاتِ عزیز کے کئی ماہ و سال بھی کم کرسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔