گنجان آباد علاقوں میں چھتوں پر سونا بھی صحت کیلیے خطرناک

فضائی آلودگی زیادہ تر دل پر حملہ آور ہوتی ہے اور دل کے کئی امراض کے لاحق ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں


Net News August 26, 2012
فضائی آلودگی زیادہ تر دل پر حملہ آور ہوتی ہے اور دل کے کئی امراض کے لاحق ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں

QUETTA: شہروں اور گنجان آباد علاقوں میں ٹریفک کے دھویں،فیکڑیوں اور کارخانوں کے زہریلے مادوں کے اخراج سے پھیلنے والی آلودگی دل کے امراض میں اضافے کا سبب بن رہی ہے ۔ان حالات میں باہر کی ہوا میں شامل زہر انسانی سانسوں کے ذریعے جسم میں داخل ہوکر اسے رفتہ رفتہ گھن کی طرح چاٹ رہا ہے اس سے بچنے کے لیے کھلے کمروں میںرہنا زیادہ مفید ہے ۔

جب کہ پرفضا مقام درختوں کے قریب رہنے سے فضائی آلودگی سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ یوںگنجان آباد علاقوں میں چھتوں پر سونا بھی صحت کے لیے خطرناک ہے۔آسٹریلوی ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی والے مقامات پر چھتوں پر سونے والوں کو بڑی تیزی سے دل کے امراض لاحق ہوسکتے ہیں ۔

ان علاقوں میں چھت پر سونا خطرناک ہوتا ہے ۔ماہرین کی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی زیادہ تر دل پر حملہ آور ہوتی ہے اور دل کے کئی امراض کے لاحق ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اس کے ساتھ دل کے دورے کا بھی 30فیصد زیادہ خدشہ ہوتا ہے ۔ان حالات میں اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا بناکر فضائی آلودگی کے مضر اثرات کی شدت کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے ۔

مقبول خبریں