عمران خان کو کٹھ پتلیوں کا عالمی دن مبارک ہو، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک  جمعرات 21 مارچ 2019
حکومت نے ابھی تک کالعدم جماعتوں سے وابستہ وزراء کو کابینہ سے نہیں ہٹایا، بلاول بھٹو۔ فوٹو:فائل

حکومت نے ابھی تک کالعدم جماعتوں سے وابستہ وزراء کو کابینہ سے نہیں ہٹایا، بلاول بھٹو۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کو کٹھ پتلیوں کے عالمی دن پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج دراصل کٹھ پتلیوں کو عالمی دن ہے، جو وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کو مبارک ہو۔

بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پرلاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ابھی تک کالعدم جماعتوں سے وابستہ وزراء کو کابینہ سے نہیں ہٹایا جب کہ پیپلزپارٹی کے جمہوری، پر امن اور سیاسی کارکن ابھی تک زیرحراست ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔