سوناکشی اور اکشے کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری

سوناکشی سنہا نے اکشے کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی کامیابی کے لئے درگاہ پر حاضری دی۔


Net News August 09, 2013
سوناکشی اور اکشت کمار کی فلم ’’ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی اگین ‘‘آئندہ ہفتے ریلیز کی جارے گی ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اکشے کمار نے درگاہ اجمیر شریف حاضری دی اور وہاں چادرچڑھائی اس موقع پر ان فنکاروں نے نئی فلم کی کامیابی کیلئے دعامانگی ۔

بالی ووڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ننگے پائوں اکشے کیساتھ اپنی آنیوالی فلم کی کامیابی کے لئے پروموشنل مہم کے دوران اجمیر شریف پہنچ کر درگاہ پر حاضری دی ۔اداکارہ سوناکشی سنہا اور اکشے کمار نے دربار پر پہنچ کر دعائیں مانگیں ۔

اس موقع پر بھارتی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔واضح رہے کہ سوناکشی کی آنیوالی فلم ''ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی اگین ''کی تشہیری مہم کے دوران دربار پرحاضری کو بھی شیڈول کا حصہ بنایا گیا تھا ۔

مقبول خبریں