- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
فٹبال اسٹیڈیم کا درخت جسے باقاعدہ مداح کا درجہ مل گیا
پیراگوئے: پیرا گوئے میں ایک فٹ بال کلب نے اپنے گراؤنڈ میں بڑھتے ہوئے درخت کو اپنی ٹیم کا آفیشل مداح قرار دیتے ہوئے اسے ’ریسسٹینسیا کلب‘ کی باقاعدہ رکنیت اور آفیشل جرسی بھی دی ہے۔ اس طرح دنیا میں یہ واحد درخت ہے جو کسی فٹبال کلب کا رکن بھی ہے۔
اس درخت کی تاریخ ریسسٹینسیا کلب جتنی پرانی ہے ۔ یہ درخت ایک زمانے میں میدان کا ہی حصہ تھا ۔ پھر 20 سال قبل جب تماشائیوں کے لیے بیٹھنے کی جگہ بنائی گئی تو درخت بنچوں کے درمیان آگیا لیکن کسی نے بھی اسے کاٹنے کی کوشش نہیں کی اور درخت اپنی جگہ برقرار رہا ۔ اس کے اطراف نشستیں لگائی گئیں جہاں لوگ سکون سے چھاؤں میں بیٹھ کر کھیل سے لطف انداز ہونے لگے۔
چند برس قبل کلب کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منائی گئی جس کی تقریب میں اس درخت کو بھی یاد رکھا گیا جس میں درخت کو رکنیت کارڈ دیا گیا اور کلب کی جرسی بھی دی گئی ۔
ریسسٹینسیا اسپورٹس کلب کے صدر رابرٹو گرسیٹ کہتے ہیں،’ ہمارے کلب کا یہ رکن سب سے وفادار رکن ہے کیونکہ درخت 24 گھنٹے ٹیم کے ساتھ رہتا ہے اس لیے یہ ہمارے لیے ایک ڈھال ہے اور لوگ ہر جگہ اس درخت کے بارے میں پوچھتے ہیں۔‘
اس درخت کی اونچائی 20 میٹر ہے اور اسے کلب کا مداح اور سپورٹر قرار دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔