برطانوی کمپنی ’’ورلڈ ریمٹ‘‘ کی صارفین کو بغیر فیس رقم پاکستان بھیجنے کی پیشکش

اسٹاف رپورٹر  منگل 26 مارچ 2019
فیس سے استثنیٰ کامقصد بیرون ملک پاکستانی کسٹمرز کی سہولتوں میں اضافہ کر کے قانونی چینلز سے ترسیلات زر کو فروغ دینا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

فیس سے استثنیٰ کامقصد بیرون ملک پاکستانی کسٹمرز کی سہولتوں میں اضافہ کر کے قانونی چینلز سے ترسیلات زر کو فروغ دینا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 کراچی: برطانیہ کی بین الاقوامی منی ٹرانسفر سروس ’’ورلڈ ریمٹ‘‘ نے صارفین کو بغیرکسی فیس کے ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی پیشکش کردی ہے۔

بین الاقوامی منی ٹرانسفر سروس ’’ورلڈ ریمٹ‘‘ نے صارفین کو بغیرکسی فیس کے 210 ڈالر یا اس سے زائد مالیت کی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی پیشکش کردی ہے۔ فیس سے استثنیٰ کا مقصد بیرون ملک پاکستانی کسٹمرز کی سہولتوں میں اضافہ کر کے قانونی چینلز سے ترسیلات زر کو فروغ دینا ہے۔

امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے50سے زائد ممالک میں رہنے والے پاکستانی اب فیس اداکیے بغیر اپنے موبائل فونز کے ذریعے تیزرفتاراورمحفوظ طریقے سے رقم پاکستان بھیج سکیں گے اور بینک اکاؤنٹ رکھنے یا نہ رکھنے والے تمام وصول کنندگان کو براہ راست پہنچا سکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔