کراچی میں شدید گرمی کی لہر پارہ 36 ڈگری سے تجاوز کرگیا

جمعرات کو بھی شہر میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک March 27, 2019
شہر کے درجہ حرارت میں گزشتہ چند روز کے مقابلے میں کئی ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

شہر میں آج درجہ حرارت 36 اعشاریہ 5 ڈگری سینیٹ گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور محکمہ موسمیات کے مطابق خنک ہوائیں بند ہونے کے بعد شہر کے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گزشتہ چند روز کے مقابلے میں کئی ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوگیا، کراچی میں بارش کا بھی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، تاہم آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، اور جمعرات کو بھی شہر میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم تھرپارکر ڈویژن میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ ملک میں آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں کالام منفی 02 اور استور میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔