جسٹس مقبول باقرکوعلاج کیلیے بیرون ملک بھیجنے کافیصلہ

ایک لاکھ ڈالرخرچ ہونگے،محکمہ صحت نے سمری وزیراعلیٰ سندھ کوارسال کردی


Staff Reporter August 13, 2013
انتہائی پیچیدہ نوعیت کے 3آپریشن کیے جاچکے ہیں، مزید پیچیدگیوں کا سامنا ہے فوٹو فائل

حکومت سندھ نے سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقرکے مکمل علاج کیلیے بیرون ملک بھیجنے کافیصلہ کیاہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کے نام ایک سمری ارسال کرتے ہوئے کہاہے کہ جسٹس مقبول باقرکے آغاخان اسپتال میں 3پیچیدہ آپریشن کیے جاچکے ہیںلیکن مزیدپیچیدگیوں کے پیش نظرانھیں بیرون ملک بھیجاجائے۔ محکمہ صحت کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کوارسال کی جانے والی سمری میں جسٹس مقبول باقرکے بیرون ملک علاج پرایک لاکھ امریکی ڈالرکے اخراجات کاتخمینہ لگایاگیا ہے۔ معلوم ہواہے کہ جسٹس مقبول باقرکے آغاخان اسپتال میںانتہائی پیچیدہ نوعیت کے 3آپریشن کیے جاچکے ہیں ۔



تاہم نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکے میںان کے چہرے کے ٹشوزبھی شدیدمتاثر ہوگئے تھے جس کی وجہ سے جسٹس مقبول باقرکو مزیدطبی پیچیدگیوںکا سامناہے۔ ان کے علاج کی رپورٹس وزیراعلیٰ سندھ کوارسال کی جاچکی ہے جس پر حکومت سندھ نے جسٹس مقبول باقرکے مکمل علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کافیصلہ کیاہے۔ واضح رہے کہ وزیر صحت سیداویس مظفرنے بھی جسٹس مقبول باقرکی عیادت کے دوران انھیں بیرون ملک علاج کرانے کی پیشکش کی تھی۔ جسٹس مقبول باقرڈیڑھ ماہ سے آغاخان اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔