سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر، تولہ 70550روپے کا ہوگیا

بزنس رپورٹر  اتوار 31 مارچ 2019
فی 10گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 60485 روپے کے ساتھ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فوٹو : فائل

فی 10گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 60485 روپے کے ساتھ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فوٹو : فائل

کراچی:  مزید ڈی ویلیوایشن کی افواہوں اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے رحجان نے ہفتے کومقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلندترین سطح تک پہنچادیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے1292ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کوفی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250روپے اور 214 روپے کا اضافہ کردیاگیا جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 70550روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 60485 روپے کے ساتھ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے890روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 763روپے پر مستحکم رہی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔