- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ، اوپن مارکیٹ میں کمی
- چھوٹا سا غار جس میں داخل ہونے والے کی موت قطعی ہے
- بچوں اور نوجوانوں میں کاہلی کا رجحان قلبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
- کوانٹم کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت
- 9 مئی کو پاکستان اور اداروں کے خلاف بغاوت کی گئی، وزیراعظم
- نئے مالی سال میں دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانے کا فیصلہ
- فلائی جناح کا اسلام آباد اور مسقط کے درمیان نئے انٹرنیشنل روٹ کا آغاز
- اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے نیول کمانڈر شہید
- پی ایس ایل10؛ آئی پی ایل سے ٹکراؤ کی صورت میں کیا فائدے مل سکتے ہیں؟
- ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والے اب امریکی سفیر سے مل رہے ہیں، وفاقی وزرا
- حکومتی امور میں مداخلت نہیں چاہتے لیکن بتائیں غریب کا کیا گناہ ہے؟ چیف جسٹس
- اسلام آباد پولیس نے عام افراد کا ریڈ زون میں داخلہ بند کردیا
- بھارتی فوج کی سرحد پر فائرنگ؛2 بنگلادیشی نوجوان جاں بحق
- ججز کے خلاف مہم کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر
- بشام حملے میں دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
- سانحہ 9 مئی؛ وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری
- عامر کا ویزہ ایشو؛ پی سی بی نے کرکٹ آئرلینڈ کو خبردار کردیا
- 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کیساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، آئی ایس پی آر
- کراچی کے بجلی صارفین کیلیے قیمت میں 18.86 روپے اضافے کی درخواست
- لاہور اور کراچی سے حج پروازوں کا آغاز؛ اللہ کے مہمان حجاز مقدس روانہ
عمران خان نہ ڈھیل کے قائل ہیں اور نہ ڈیل پر آمادہ، وزیر خارجہ
ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 6 ماہ پہلے (ن) لیگ اور پی پی دست و گریباں تھے آج ایک جھولی میں بیٹھ گئے ہیں لیکن عوام مک مکا کی سیاست کے خلاف آج عوام اٹھا رہے ہیں۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی پی 218 ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ اور پی پی کا گٹھ جوڑ سب کے سامنے ہے، 6 ماہ پہلے (ن) لیگ اور پی پی دست و گریباں تھے آج ایک جھولی میں بیٹھ گئے، گٹھ جوڑ کی سیاست کے خلاف لوگ آواز اٹھا رہے ہیں، جنوبی پنجاب صوبہ نعرے نہیں ضرورت ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہیں لہذا ملکی مفاد کے لیے سب کو اکٹھے ہونا ہوگا، اپوزیشن رہنماؤں کو قومی سلامتی امور پر ایک ہونے کی پھر دعوت دیتا ہوں۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر لوگ چلا رہےہیں، یہ ماحول کس کا پیدا کیا ہوا ہے، پاکستان کو معاشی طور پر ان حالات میں کس نے کھڑا کیا، ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی بڑھے گی لیکن سب جانتے ہیں کہ ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر کس نے روکے رکھی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، مشکل حالات کےباوجودعوام پر کم بوجھ ڈالنا چاہتے ہیں، ایسے اقدامات اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں جس سے مہنگائی نہ ہو اور جتنا ہوسکے عوام کو اتنا رلیف ملے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیب سب کا احتساب کرنے کا استحقاق رکھتا ہے، نیب کے معاملات میں مداخلت کرنا حکومت کا کام نہیں ہے، نیب ہمارے لوگوں کے خلاف بھی تحقیقات کررہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محترمہ کے نام سے بنے ادارے سے کوئی مسئلہ نہیں اور ذاتی طور پر ادارے کا نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں ہوں لیکن اتحادیوں نے بے نظیر انکم فنڈز پروگرام کے غلط استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔