صدر اوباما کی 67 ویں یوم آزادی پر پاکستانی عوام کو مبارکباد

امریکا پاکستان کے عوام کومضبوط، مستحکم اور محفوظ ملک کے نصب العین کے حصول میں مددکے لیے پر عزم ہے، صدر اوباما


Numainda Express August 14, 2013
امریکا پاکستان کے عوام کومضبوط، مستحکم اور محفوظ ملک کے نصب العین کے حصول میں مددکے لیے پر عزم ہے، صدر اوباما. فوٹو: اے ایف پی/فائل

WASHINGTON: امریکا کے صدر اوباما نے پاکستان کے عوام کو 67ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق صدراوباما نے کہاہے کہ امریکا پاکستان کے عوام کومضبوط، مستحکم اور محفوظ ملک کے نصب العین کے حصول میں مددکے لیے پر عزم ہے، ایک ایساملک جس کاخواب قائداعظم محمدعلی جناحؒ نے 1947میں دیکھاتھا۔ امریکابھی اس نظریے پریقین رکھتاہے اوروہ پاکستان کی توانائی کی ہنگامی ضروریات پوراکرنے، بڑھتی ہوئی آبادی کی تعلیم و تربیت، پاکستانی معاشرے کوآزار میںمبتلا کرنیوالے تشدد اور دہشت گردی کے ذرائع کے خاتمے اور تمام افراد کو یکساں معاشی مواقع کی فراہمی کے مشترکہ مقاصد میں پاکستان کی اعانت کے لیے پرعزم ہے۔