چین میں چاقو بردار شخص کا اسکول کے طلبا پر حملہ، 2 ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 3 اپريل 2019
چاقو بردار شخص کے حملے میں مزید دو بچے شدید زخمی ہوئے۔ فوٹو : فائل

چاقو بردار شخص کے حملے میں مزید دو بچے شدید زخمی ہوئے۔ فوٹو : فائل

بیجنگ: چین میں چاقو بردار شخص نے ایک اسکول کے اندر گھس کر طلبا پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 طلبا ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی چین کے صوبے ہونان میں ایک شخص نے اسکول میں گھس کر بچوں پر تیز دھار چاقو سے پہ در پہ وار کیے جس کے نتیجے میں 2 طلبا ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہونان کے شہر بیجی پنگ میں ہونے والے واقعے میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی حملے کا مقصد واضح ہو سکا ہے۔ پولیس نے اسکول میں پھنسے بچوں کو بحفاظت نکال کر والدین کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے اسکول پر حملے میں ملوث زیادہ تر ملزمان یا تو ذہنی مریض ہوتے ہیں یا پھر اسکول کے سابق طالب علم ہی ہوتے ہیں جو انتظامیہ سے ناراض ہوتے ہیں جب کہ کچھ واقعات محبت اور رقابت کے باعث بھی رونما ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔