ایل او سی پر بھارتی فوج کی آبادی پر فائرنگ سے ایک شہری زخمی

بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہری شاہد خان زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک April 04, 2019
بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجےمیں شہری شاہد خان زخمی ہوگیا ہے۔ فوٹوفائل

لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری محمد شاہد خان زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر گولہ باری اور فائرنگ کی ہے، بھارتی فورسز نے پونچھ سیکٹر کے پولس عباسپور کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہری شاہد خان زخمی ہوگیا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری تاحال جاری ہے۔