نیب  نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 9 اپریل کو طلب کرلیا

حمزہ شریف سے ان کی وراثت، ان کی بیویوں کے اثاثوں اور بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں


ویب ڈیسک April 05, 2019
حمزہ شریف سے ان کی وراثت، ان کی بیویوں کے اثاثوں اور بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں (فوٹو: فائل)

لاہور: نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن حمزہ شہباز کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو 9 اپریل کو طلب کرلیا ہے، نیب نے شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو بھی طلب کیا ہے۔

یہ پڑھیں: نیب کا حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلیے شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ

نیب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کو صبح نیب دفتر طلب کیا گیا تھا تاہم وہ نہیں آئے جس پر نیب کی ٹیم نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا، حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کیا گیا تھا۔


اسی سے متعلق: عمران نیازی کو چور اور ڈاکو ڈھونڈنے ہیں تو اپنی کابینہ میں تلاش کریں، حمزہ شہباز


ذرائع کے مطابق حمزہ شریف سے ان کی وراثت، ان کی بیویوں کے اثاثوں اور بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات سمیت ہری پور میں پائن ریزارٹ کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔