بینک الفلاح کو1943ارب روپے کاششماہی منافع

بینک الفلاح نے ےجون تک 1.943 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا۔


Business Reporter August 15, 2013
بینک الفلاح کی بیلنس شیٹ میں 3.7 فیصدتک کا اضافہ ہوا۔ فوٹو: فائل

بینک الفلاح نے جون 2013کو ختم ہونے والی ششماہی کیلیے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔

جس کے تحت بینک نے 1.943 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا اور اس کی فی حصص آمدنی1.44 روپے رہی، بینک نے جون 2013 میں نیٹ انٹریسٹ آمدنی7.863 ارب روپے بتائی ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران9.119 ارب روپے تھی تاہم مارک اپ سے مستثنیٰ آمدنی میں 26.4فیصد کا متاثر کن اضافہ ہوا۔

جو جون 2013 پر اختتام پذیر ہونے والی مدت کے لیے 3.891 ارب روپے تک پہنچ گئی، بینک کی بیلنس شیٹ میں 3.7 فیصدتک کا اضافہ ہوا جس میں جون2013 تک اثاثہ جات 556.493 ارب روپے بتائے گئے، جون2013 تک ایڈوانسز کی سطح دسمبر 2012 کے مقابلے میں مستحکم رہی، نیٹ ایڈوانسز 234.664 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے جبکہ جون 2013 تک نیٹ سرمایہ کاری 8.4 فیصد بڑھ کر 205.404 ارب روپے ہو گئی، بینک کے نان پرفارمنگ قرضوں میں بہتری آئی جو جون 2013 تک 21.494 ارب روپے ہوگئے جو دسمبر 2012 میں22.182 ارب روپے تھے۔