خواجہ سراؤں پرتشدد کی وڈیووائرل ہونے پرتھانیدارمعطل

ڈی آئی جی جنوبی نے انکوائری کا حکم دیدیا،افسران کی ہدایت پرچھاپہ مارا،راجا تنویر


Staff Reporter April 08, 2019
ڈی آئی جی جنوبی نے انکوائری کا حکم دیدیا،افسران کی ہدایت پرچھاپہ مارا،راجا تنویر فوٹو: فائل

CAIRO: خواجہ سراکی سالگرہ کی پارٹی پر چھاپہ اورتشدد کرنا ایس ایچ او ماڑی پورکومہنگا پڑ گیا۔

ڈی آئی جی جنوبی نے تھانیدارکو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ماڑی پورتھانے کی حدود ہاکس بے پرہٹ میں خواجہ سراکی سالگرہ پارٹی پرپولیس نے چھاپہ مارکرخواجہ سراؤںکو تشدد کا نشانہ بنا یا تھا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی تھی ،ڈی آئی جی جنوبی شرجیل کھرل نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوماڑی پورراجا تنویرکو معطل کرکے انکوائری کے احکام جاری کیے ہیں۔

ایس پی کیماڑی ارم اعوان نے بتایا کہ ہاکس بے کے ہٹ پرخواجہ سراؤں کی سالگرہ منائی جارہی تھی اورتیز آواز میں میوزک چلایا جا رہا تھا وہاں بڑی تعداد میں مکین بھی پارٹی دیکھنا چاہتے ہیں کچھ افراد خواجہ سراؤںکوچھیڑ رہے تھے جس کی شکایت پولیس کے پاس پہنچی انھوں نے بتایا کہ واقعے کی انکوائری ہو رہی ہے اور انکوائری مکمل ہونے پر تمام حقائق سامنے آجائیں گے ،معطل ایس ایچ اونے بتایا کہ اعلیٰ افسران کی ہدایت اورایس او پی کی خلاف ورزی پر چھاپہ مارا گیا تھا خواجہ سراؤں نے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کی تھی، ہٹ کے مالک کی جانب سے خواجہ سراؤں کے خلاف تھانے میں درخواست موجود ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ ماہ قبل کلفٹن پولیس نے بھی مذکورہ ہٹ پرچھاپہ مارا تھا۔