ورلڈکپ اسکواڈ؛ 18 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار

عباس رضا  پير 8 اپريل 2019
اس سے قبل 23 ممکنہ کرکٹرز کا اعلان کیا گیا- فوٹو:فائل

اس سے قبل 23 ممکنہ کرکٹرز کا اعلان کیا گیا- فوٹو:فائل

 لاہور: ورلڈ کپ اسکواڈ کا انتخاب کرنے کیلیے سلیکٹرز کی میٹنگ ہفتہ کو ہوگی۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت بھی طلب کی جائے گی، ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے 18 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی ہے، اسکواڈ میں اوپننگ اور پیس بیٹری سمیت ایک دو،  پوزیشن کیلیے چند پلیئرز دوڑ میں شامل ہیں۔

اس حوالے سے فیصلے کرنے کیلیے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،  مزید معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ون ڈے کپ  کے ٹاپ پرفارمرز کو زیر غور لانے کے اعلان کا بھرم قائم رکھنے کیلیے ایک، دو مزید کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کیلیے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مدعو کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں 23 ممکنہ کرکٹرز کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔