آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع

ویب ڈیسک  بدھ 10 اپريل 2019
آصف زرداری اور فریال تالپور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے فوٹو:فائل

آصف زرداری اور فریال تالپور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے توسیع کردی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ۔ دونوں سیاسی شخصیات عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔ ہائیکورٹ نے آصف زرداری اورفریال تالپور کی درخواست منظور کرتے ہوئے 29اپریل تک ضمانت میں توسیع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری اور فریال تالپور کو نیب کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

صحافی نے آصف زرداری سے کہا کہ آپ بڑے خوش نظر آرہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

گزشتہ سماعت پرآصف زرداری اور فریال تالپورکی10 اپریل تک عبوری ضمانت منظورہوئی تھی اور ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کو نیب کے سامنے شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔