سیمنٹ کی قیمت میں35روپے فی بوری اضافے کا امکان

بجلی کے نرخوں میں اضافے کے بعد سیمنٹ کی بوری 545روپے کی ہوجائیگی۔


Business Reporter August 17, 2013
بجلی کی قیموں میں اضافہ سیمینٹ انڈسٹری پر اثر انداز ہو گا۔فوٹو فائل

بجلی کے نرخوں میں اضافے کے بعد سیمنٹ کی بوری میں35روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

سیمنٹ مینو فیکچررز کے مطابق سیمنٹ انڈسٹری کیلیے بجلی کے نرخ میں 3روپے اضافے کے بعد6.6روپے فی کلو واٹ ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔



مینو فیکچررز کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے سے سیمنٹ فیکٹریوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا جس کے بعد سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت 510روپے سے بڑھ کر 545روپے تک ہونے کا امکان ہے،مینو فیکچررز کا یہ بھی کہنا ہے کہ جولائی میں رمضان المبارک اور مون سون سیزن کے باعث طلب میں کمی کے بعد سیمنٹ کی فروخت 7.7فیصد کمی کے بعد 25لاکھ 94ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔