این آئی سی ایل کیس قاسم دادا اور جاوید سید کے وارنٹ جاری

آئندہ سماعت پر امین فہیم کی حاضری یقینی بنانیکی ہدایت، پیشی 28اگست کو ہوگی


Staff Reporter August 17, 2013
آئندہ سماعت پر امین فہیم کی حاضری یقینی بنانیکی ہدایت، پیشی 28اگست کو ہوگی

انسداد بدعنوانی کی وفاقی عدالت کے جج نے این آئی سی ایل بدعنوانی کیس میں ملوث سابق ڈائریکٹر این آئی سی ایل قاسم دادا اور ڈائریکٹر جاوید سیدکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

جمعے کو امین فہیم کے وکیل نے عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ ان کے موکل اسلام آباد میں مصروف ہیں اور غیرحاضری معاف کرنے کی استدعا کی تھی تاہم فاضل عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔



عدالت نے آئندہ سماعت پر امین فہیم کو طلب کرلیا اور 28اگست تک مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انھوں نے کورنگی کے علاقے میں این آئی سی ایل کیلیے اراضی 9کروڑ روپے میں خریدی تھی اور کمیشن کے طور پر4کروڑ روپے سے زائدرقم امین فہیم اور ان کے اہل خانہ کے بینک اکاونٹ میں منتقل کردی تھی۔