- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو پاکستان کا خوف ستانے لگا
لندن: انگلینڈ کو ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کا خوف ستانے لگا، کپتان ایون مورگن کہتے ہیں کہ گرین شرٹس کے ساتھ ہمیں انتہائی مسابقتی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی، وہ میگا ایونٹ کیلیے ٹاپ فیورٹ سائیڈز میں سے ایک ہیں، چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کیا تھا۔
انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے پاکستان کو 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلیے انتہائی مضبوط امیدوار قرار دیا ہے۔ اگرچہ گرین شرٹس کو حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کا منہ دیکھنا پڑا جس کی وجہ سے آنے والے میگا ایونٹ کے حوالے سے کچھ ابہام بھی ظاہر کیے گئے تاہم ایون مورگن سمجھتے ہیں کہ بدستور پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کیلیے دوسری یا تیسری فیورٹ ٹیم ہے۔ اس وقت انگلینڈ عالمی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر فائز ہے، اسے شوپیس ایونٹ کیلیے ہاٹ فیورٹ قرار دیا جارہا ہے تاہم ورلڈ کپ سے قبل میزبان سائیڈ کی آزمائش پاکستان کے خلاف 5 کو شیڈول واحد ٹوئنٹی 20 میچ اور اس کے فوری بعدکھیلی جانے والی 5 ون ڈے میچز کی باہمی سیریز میں ہوگی۔ دونوں ہی ٹیمیں اس سیریز کی بدولت ورلڈ کپ کیلیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گی۔
مورگن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز سے موسم گرما کے طویل سیزن کا آغاز ہمارے لیے بھی خوش آئند ہے، ہمیں گرین شرٹس سے مقابلوں کی صورت میں حقیقت میں ایک بہت اچھی اور مسابقتی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی، پاکستان ورلڈ کپ کیلیے دوسری یا تیسری فیورٹ ٹیم ہے، اس وقت چیمپئنز ٹرافی بھی ان کے ہی پاس ہے، انھوں نے انگلینڈ میں یہ ٹرافی جیتنے کیلیے بہت ہی عمدہ کارکردگی پیش کی تھی، اس لیے ہم ان کے خلاف سیریز کے منتظر ہیں۔ یاد رہے کہ 2015 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد انگلش ٹیم کی سفید بال کی کرکٹ میں کافی بہتری آئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔