- مسلسل ڈپریشن اور بے چینی آپ کو قبل از وقت بوڑھا بنا سکتی ہے
- دو ارب نوری سال دور اب تک کا سب سے روشن خلائی دھماکا
- جانورغائب گوشت حاضر، میمتھ کے ڈی این اے سے گوشت کا گولہ تیار
- سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی، 9 دہشت گرد گرفتار
- بھارت میں مندر کے کنویں پربنا فرش ٹوٹ گیا، 35 افراد ہلاک
- امریکی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر پر فرد جرم عائد
- حکومت کی پی ٹی آئی کو ’مائنس عمران خان‘ پر مذاکرات کی پیش کش
- بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، تین جاں بحق اور چار سیلابی ریلے میں بہہ گئے
- فضل الرحمان کی وزیراعظم سے ملاقات، عدالتی اصلاحات بل کی منظوری پر مبارک باد
- ملک کے 3 ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے کی کارروائی شروع
- بلاول کے افطارڈنر میں بھارتی سفارت کار کی شرکت
- رمضان المبارک: نوجوان سے افطار کے بعد خون عطیہ کرنے کی اپیل
- حارث رؤف کی عمرہ ادائیگی، بابراعظم نے ’مسجد نبویؐ حاضری‘ کی تصویر شیئر کردی
- امریکا میں دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک
- کرنسی کے غیرقانونی لین دین پر دو ملزمان گرفتار
- کراچی میں ماہرامراض چشم ڈاکٹر بیربل ’’ٹارگٹ کلنگ‘‘ میں جاں بحق
- بھارت جانے والے پاکستانی ہندو تارکین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور
- سندھ حکومت نے چار اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
- ایمریٹس ایئرکا امریکی ایئرلائن سے کوڈ شیئرمعاہدہ طے پاگیا
- عمران خان نے اظہر مشوانی کی گمشدگی کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
ورلڈکپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

عماد وسیم، محمد حسنین، عابد علی اور یاسر شاہ مطلوبہ معیار پر پورا نہ اتر سکے۔ فوٹو: فائل
لاہور: ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کے امیدوار ممکنہ 23کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مکمل ہوگئے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں محمد رضوان سب کو پیچھے چھوڑ گئے، شان مسعود اور حسن علی دوسرے نمبر پر رہے،کپتان سرفراز اور محمد عامر کے بعد شعیب ملک، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، فہیم اشرف، عثمان شنواری اور دیگر بھی کامیاب ہوگئے،عماد وسیم، محمد حسنین، عابد علی اور یاسر شاہ مطلوبہ معیار سے پیچھے رہ گئے۔
سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق اوردیگر ارکان نے بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھی، ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔
گرین شرٹس 23اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوں گے، میگا ایونٹ سے قبل میزبان ٹیم کے ساتھ ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز بھی شیڈول کی گئی جس کے دوران سرفراز احمد کو 2اضافی کھلاڑیوں کی خدمات بھی میسر ہوں گی۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 30 مئی کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کے ساتھ ہوگا جب کہ اگلے روز پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔