اسلام آباد میں اوباش نوجوانوں کے ہاتھوں کینیڈین خاتون سیاح ہراسانی کا شکار

ویب ڈیسک  منگل 16 اپريل 2019
15 پر کال کی تو کہا گیا کہ تھانے فون کریں اور درخواست دیں، متاثرہ خاتون کا بیان۔ فوٹو: ایکسپریس

15 پر کال کی تو کہا گیا کہ تھانے فون کریں اور درخواست دیں، متاثرہ خاتون کا بیان۔ فوٹو: ایکسپریس

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اوباش نوجوانوں نے مبینہ طور پر کینیڈا سے آئی خاتون سیاح کو ہراسانی کا نشانہ بنادیا۔

اسلام آباد میں اوباش نوجوانوں نے مبینہ طور پر کینڈین خاتون سیاح کو ہراسانی کا نشانہ بنایا۔ خاتون نے نامعلوم افراد کے خلاف واقعے کی شکایت بھی درج کرادی ہے تاہم ان کے مطابق ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ جب نوجوانوں نے مجھ سے بدتمیزی کی تو میں نے فوری طور پر 15 پر کال کی، لیکن مجھے کہا گیا کہ آپ تھانے میں فون کریں اور درخواست دیں، اوباش نوجوان میرے ڈرائیور سے میری رہائش کے بارے میں بھی پوچھتے رہے، اور مجھے گاڑی میں بٹھانے کی بھی کوشش کی، اور دوگھنٹے تک پیچھا کرتے رہے اور ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس نے کوئی مدد نہ کی، اور ان کی جانب سے حوصلہ افزا جواب نہ ملنے پر وزیراعظم کے شکایات پورٹل پر شکایت درج کرادی، سٹیزن پورٹل پردرج شکایت ایک روز بعد آئی جی اسلام آباد کو بھجوادی گئی، تاہم شکایات پورٹل پر درج ہونے کے باوجود تاحال کسی پولیس افسرنے رابطہ نہیں کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔