بنگلہ دیشی اسکواڈ میں جگہ نہ بنا پانے پر تسکین احمد رو پڑے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 17 اپريل 2019
فٹنس کے لیے بہت زیادہ محنت کی تھی مگر شاید کوشش میں کمی رہ گئی، فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل

فٹنس کے لیے بہت زیادہ محنت کی تھی مگر شاید کوشش میں کمی رہ گئی، فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل

ڈھاکا: بنگلہ دیشی ون ڈے اسکواڈ میں جگہ نہ بناپانے پر فاسٹ بولر تسکین احمد رو پڑے، البتہ وہ ٹیم میں واپسی کے لیے پُراعتماد بھی ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران تسکین احمد اپنے آنسوؤں پر قابو نہ پا سکے، انھوں نے کہاکہ میں نے فٹنس کے لیے بہت زیادہ محنت کی تھی مگر شاید کوشش میں کمی رہ گئی، میں اسے اپنے بدقسمتی قرار دینے کے سوا اور کیا کہہ سکتا ہوں، مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ مستقل مزاجی سے پرفارم کرتے ہوئے ٹیم میں ضرور واپس آؤں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔