- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کو سوال نامہ بھجوادیا
لاہور: نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈنگ میں 22 اپریل کے لیے سوال نامہ بھجوادیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کی طرف سے سوال نامہ بھجوا دیا گیا ہے، حمزہ شہباز نے گزشتہ پیشی پر تفتیشی ٹیم کو نامکمل ریکارڈ اور سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی نہیں دیے تھے۔
حمزہ شہباز سے مختلف سوالات کے جوابات مانگے گئے ہیں اور انہیں 2005 سے لے کر اب تک کی تمام کمپنیوں کی سرمایہ کاری، ان پر قرض، سلمان شہباز اور نصرت شہباز کے ساتھ شراکت داری کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حمزہ شہباز کو 2006 سے 2008 کی ٹیکس ریٹرز اور ویلتھ ٹیکس اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، حمزہ شہباز نے تین برسوں کی ٹیکس ریٹرنز انکم ٹیکس میں جمع نہیں کرائیں جبکہ نیب نے 2005 سے 2017 کے دوران بڑھنے والے اثاثوں کے تفصیلی جوابات بھی مانگے ہیں۔
نیب کی جانب سے شریف فیملی پر لگائے گئے الزامات کےمطابق 1999 میں ان کے اثاثہ جات 5 کروڑ 36 لاکھ تھے، 10 سال میں ان کی دولت 68 کروڑ 33 لاکھ ہوگئی جو اب سوا 3 ارب کے قریب ہے اس پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔
دوسری جانب نیب کے حاصل کردہ شواہد کے مطابق حمزہ شہباز کو فضل داد عباسی، قاسم قیوم اور مشتاق چینی سے ملنے والی مختلف رقوم کے مستند جوابات بھی نیب کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو اب تک موصول ہونے والے تحائف اور وصول کی جانے والی تنخواہوں کی بھی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔