سول ایوی ایشن اہلکار نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

ویب ڈیسک  اتوار 21 اپريل 2019
سوات کا رہائشی بہن کی شادی کے لئے سونا ساتھ لایا تھا، ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی - فوٹو: ایکسپریس

سوات کا رہائشی بہن کی شادی کے لئے سونا ساتھ لایا تھا، ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی - فوٹو: ایکسپریس

پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافر کو لاکھوں روپے کا گمشدہ سامان لوٹا دیا گیا۔

ترجمان سول ایوی ایویشن اتھارٹی کے مطابق سوات کا رہائشی بہن کی شادی کے لئے سونا، اخراجات اٹھانے کے لئے 3600 اماراتی درہم لایا تھا لیکن مسافر بین الاقوامی آمد والے لاونج پر سامان بھول گیا جس کے بعد سوات کے رہائشی کو ٹریس کی گیا، تصدیق کے بعد تمام سامان لوٹا دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔