مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس اثاثہ جات ڈکلیریشن اسکیم آسان بنانے کی ہدایت

اسکیم سے معیشت کی دستاویزی شکل کو فروغ ملے گا، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ


ویب ڈیسک April 21, 2019
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ کی زیرصدارت اہم اجلاس، (فوٹو: فائل)

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے ایف بی آر کو اثاثہ جات کی ڈکلیریشن اسکیم کو مزید آسان اور عام فہم بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اثاثہ جات کی ڈکلیریشن اسکیم 2019ء کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مشیر خزانہ نے ایف بی آر کو ہدایت دی کہ اثاثہ جات کی ڈکلیریشن اسکیم کو مزید آسان اور عام فہم بناکر با آسانی نافذ العمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم سے ٹیکس گزاروں کو سہولت ملے گی جب کہ معیشت کی دستاویزی شکل کو فروغ ملے گا۔