کنٹرول لائن پر فوجیوں کے قتل میں پاک فوج کی ماہر ٹیم ملوث ہے بھارتی وزیر دفاع

صبر کونہ آزمایا جائے، فائرنگ کے واقعات سے تعلقات پرمنفی اثرپڑے گا،راجیہ سبھا میں بیان


Online/Monitoring Desk August 20, 2013
موثر جواب کے لیے فوج کوفری ہینڈ دے دیا، صبر کونہ آزمایا جائے، فائرنگ کے واقعات سے تعلقات پرمنفی اثرپڑے گا،راجیہ سبھا میں بیان فوٹو: فائل

بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے الزام لگایا ہے کہ کنٹرول لائن پر 5بھارتی فوجیوں کے قتل میں پاکستانی فوج کی ماہر ٹیم ملوث ہے، راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے علم میں لائے بغیران کی طرف کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔

فائرنگ کے حالیہ واقعات کنٹرول لائن پرہمارے موقف اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کومتاثرکرے گا،کنٹرول لائن پرکسی بھی قسم کا موثر جواب دینے کیلیے فوج کو فری ہینڈ دیدیا گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے صبرکونہ آزمایا جائے۔



کنٹرول لائن کے واقعات پرچشم پوشی نہیں کی جائے گی۔ ایسے واقعات سے دوطرفہ تعلقات پرمنفی اثرپڑے گا۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی 20انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر اے گپتا نے کہا ہے کہ خفیہ اداروں سے اطلاعات ملی ہیں کہ پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک تعینات بھارتی فوج پرقاتلانہ حملوں کے لیے خطرناک جنگجوؤں اورخصوصی فوجی کمانڈوز پر مشتمل دستے تشکیل دیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے