پاک فوج میں اعلیٰ افسران کی تقرریاں اور تبادلے

ویب ڈیسک  منگل 23 اپريل 2019
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ایڈجوٹینٹ جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل عدنان کو بہاولپور کور کمانڈر تعینات کردیا گیا فوٹو:فائل

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ایڈجوٹینٹ جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل عدنان کو بہاولپور کور کمانڈر تعینات کردیا گیا فوٹو:فائل

 راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں مختلف اعلیٰ افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات کردیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو ڈی جی جوائنٹ اسٹاف مقرر کردیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو آئی جی کمیونکیشن اینڈ آئی ٹی بنادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا وائس چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عدنان کو بہاولپور کور کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے ان چاروں میجر جنرلز کو رواں ماہ ہی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔