پشاور ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کا طیارہ پھسل گیا

ویب ڈیسک  منگل 23 اپريل 2019
طیارے میں 150 مسافر سوار تھے، فوٹو: فائل

طیارے میں 150 مسافر سوار تھے، فوٹو: فائل

پشاور: شارجہ سے آنے والا نجی ایئرلائن کا طیارہ پشاور ایئرپورٹ پر پھسل گیا۔

ذرائع  کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بچ گیا، شارجہ سے آنے والا طیارہ لینڈنگ کے دوان رن وے پر پھسل گیا تاہم خوش قسمتی سےتمام مسافر محفوظ رہے۔

پرواز میں 150 مسافر سوار تھے جنہیں سول ایوی ایشن کے عملے نے باحفاظت طیارے سے باہر نکالا، حادثے کے بعد ایئرپورٹ کو تمام پروازوں کے لیے بند کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔